طوفانی بارش سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نذر محمد کھیتران

جمعہ 3 جولائی 2015 20:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈپٹی کمشنرنذرمحمدکھیتران نے کہاہے کہ طوفانی بارش سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا رپورٹ بھیج دیاگیاہے۔عنقریب متاثرین میں امدادتقسیم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پرکیا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل،ڈپٹی چیئرمین حاجی نصیب خان ناصر،چیف آفیسرعبدالقادرترکئی،کونسلرانورگل ،کونسلرحبیب لعوون اوررسالدارلیویزحاجی عادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنراورچیئرمین نے بارش سے متاثرہ علاقوں وڈھ شیخان،تبلیغی مرکز،ڈیری فارم،ہائی سکول اپوزئی،خروٹ آباد، ناصرآباد، گنج محلہ ،حریفال آباد، نیوآبادی اوردیگرعلاقوں کا دورہ کیااورہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے بدھ کوژو ب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اورتیزہواؤوں نے بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ،نشیبی علاقے زیرآب آگئے اورکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔مختلف علاقوں میں نالیا ں بندہونے کے باعث بارش کاپانی سڑکوں پر بہنے لگا۔جس سے سڑکوں کو شدیدنقصان پہنچا۔درجنوں مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں اورنشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیااورکچے مکانات منہدم ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :