کوئٹہ میں زمینوں کے انتقالات اور رجسٹریوں پرفوری طورپر 15دنوں کیلئے پابندی عائد کردی جائے ،شیخ جعفرخان مندوخیل
جمعہ 3 جولائی 2015 20:39
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر روینویو ، ایکسائز وٹر انسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ کوئٹہ میں زمینوں کی انتقالات اور رجسٹریوں پرفوری طورپر 15دنوں کیلئے پابندی عائد کردی جائے گئی ہے اس مقصد کیلئے محکمہ ریونیو بورڈ کو ہدایت جاری کردی گئی ہے اس عملکا بنیادی مقصد عوام کو کمرشل و رہائشی زمینوں کے چکر میں دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے عمل کو روکتا ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی کرپشن کو ختم کرنا ہے جعفر مندوخیل نے کہاکہ پلاٹ کے نقشہ جات و تاکا مکمل ہونا اشد ضروری ہے اور آئندہ سے ہر انتقا ل وٹر انسفر کے ساتھ زمین کا تصدیق شدہ تاتیما بھی منسلک ہونا ضروری ہوگا۔
تاکہ زمین خریدنے والے کو دھوکہ نہ دیاجاسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم ترجیحی بنیادوں پر کمرشل و رہائشی مسئلہ بھی حل کرنا ہے کیونکہ تحصیل عملہ پہلے زمین کو کمر شل اور بعد میں کرپشن کرنے کیلئے اسے رہائشی کا بتاتے ہیں حالانکہ کمرشل اور رہائشی زمینوں کے اپنے اپنے ریٹ مقرر ہیں۔ ہمارے اقدامات کا مقصد عوام کو لوٹنے سے بچانا ہے ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہمیں عزیز ہیں جعفر مندوخیل نے کہاکہ عوام اب بلا خوف اپنے مقرر ہ ریٹ کے مطابق پیسے جمع کرکے اپنا انتقال حاصل کرسکتے ہیں اور تحصیل کوئٹہ میں کسی کی بیکاو ے میں نہ آئیں تاکہ ان کا پیسہ ضائع نہ ہوسکے ۔
جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ تحصیل کوئٹہ کا جو بھی اہلکار کرپشنمیں ملوث ہوگا ہم ان کے خلاف کارروائی کرکے فارغ کردیں گے تحصیل کوئٹہ میں پندرہ دن کے اندر کم نرخوں والا ٹیبل ریٹ بھی لاگو ہوجائیگا اور یہ عمل کرپشن کا بیخ کنی کریگا۔ اور عوام کم فیس میں بخوشی ٹیکس جمع کریگا۔ جعفرخان مندوخیل نے واضح کیا کہ زمینوں کی انتقالات اور رجسٹرڈیوں پر پندرہ روزہ پابندی سے زمینوں کے تاتیموں او نقشہ جارت کا ریکارڈ مکمل ہوسکے گا۔ اور اس مقصد کی تکمیل تک پابندی برقرار رہیگیی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.