ہائیکورٹ کا ڈی سی او مظفر گڑھ کو جعلسازی سے 561کنال سرکاری اراضی واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لینے کا حکم
جمعہ 3 جولائی 2015 20:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) لاہورہائیکورٹ نے جعلسازی سے 561کنال سرکاری اراضی اپنے نام کرانے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی او مظفر گڑھ کواراضی واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیتے کہا ہے کہ اراضی واگزار کروا کر 15روز کے اندر اند ر رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کروائی جائے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اورجسٹس چوہدری محمد اقبال پرمشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزارغلام حسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ موضع پتی چاکر خان کوٹ اددوھ میں 1968میں سرکاری اراضی کی نیلامی ہوئی جس میں ثقلین وغیرہ نے یہ اراضی حاصل کرلی لیکن انہوں نے اس اراضی کے واجبات زرنیلامی وغیرہ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے ۔(جاری ہے)
پھر20سال بعد انہوں نے محکمہ مال کے لوگوں سے ملی بھگت کر کے 386کنال کی بجائے561کنال 16مرلے اراضی کا انتقال اپنے نام کروا لیا اورحکومت سے فراڈ کرتے ہوئے یہ اراضی حاصل کی گئی ۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اور بورڈ آف ریونیو وغیرہ کو درخواستیں دیں مگر تاخیری مدت کے باعث یہ درخواستیں خارج کر دی گئیں ۔لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد قرار دیاکہ جب کامیاب بولی دہندہ مقررہ مدت کے اندر زر نیلام جمع نہیں کراتے تو اراضی ان کے نام منتقل نہیں ہو سکتی ۔ موجودہ کیس میں بھی یونیو ریکارڈ سے بھی الاٹیوں کو اراضی الاٹ ہونا ثابت نہیں ہوتا ۔ چنانچے اراضی کا انتقال صاف شفاف انداز میں نظر نہیں آتا۔فاضل بنچ نے ڈی سی او مظفر گڑھ کواراضی واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے 15روز کے اندر اند ر رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.