گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں شہید کیپٹن کاشف گورائیہ کا تعلق صفدر آباد سے تھا

جمعہ 3 جولائی 2015 20:46

صفدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں شہید ہونیوالے کیپٹن کاشف گورائیہ کا تعلق صفدر آباد،شاہکوٹ روڈ پر واقع چھوٹے سے گاؤں موضع بقایا کی ایک پڑھی لکھی فیملی سے تھا،شہید کیپٹن کاشف کے والد ارشاد گورائیہ بھی آرمی سے میجر ریٹائرڈ ہیں،جبکہ کیپٹن کاشف کے بڑے بھائی طارق گورائیہ بھی آرمی میں میجر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بھائی صہیب اندسٹری زون فیصل آباد میں ملازمت کرتے ہیں،جبکہ سب سے چھوٹی بہن ماہم بھی ڈاکٹر ہے۔شہید کیپٹن کاشف کونماز جناز ہ کے بعدپورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاؤں بقایا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :