پلاسٹک سے زیادہ لچکدار لڑکی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 3 جولائی 2015 20:49

پلاسٹک سے زیادہ لچکدار لڑکی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جولائی۔2015ء)لیلانی فرانکو کے جسم میں اتنی لچک ہے کہ وہ اپنے جسم کو ایک چھوٹے سے سوٹ کیس میں پیک کر سکتی ہے۔29 سالہ لیلانی فرانکو ایک سرکس میں کام کرتی ہے۔لیلانی کے پاس اپنے جسم کی لچک کے حوالے سے تین ورلڈ ریکارڈ ہے۔ وہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے بل ،جسم کو الٹا خم کر کے سب سے تیز رفتاری سے چل سکتی ہے۔وہ سب سے زیادہ تیز رفتاری سے رول ہو سکتی ہے اور سب سے بڑھ کر اپنے جسم کو چھوٹے بریف کیس میں پیک کر سکتی ہے۔

لیلانی کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے اپنے جسم کو گھماتے دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔ اُس نے کہا کہ جب وہ پبلک میں اپنے جسم کو گھماتی ہے تو اسے لوگوں کے تاثرات دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ لیلانی کا تعلق لندن سے ہے۔ اس نے 18 سال کی عمر میں ایک سرکس دیکھی، ا س کے بعد اسے احساس ہوا کہ وہ بھی یہ سب کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ برلن میں سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہے،جہاں اس کے بہت سے چاہنے والے ہیں۔

لیلانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جسم کو لچکدار بنانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرتی، یہ قدرتی طور پر ہی ایسا ہے۔ وہ اپنے کام اس طرح کرتی ہے کہ دیکھنے والوں کو حیرت ہو۔وہ پاؤں کو سر پر سے گذار کر فروٹ یا کھانا کھاتی ہے۔وہ اپنے پاؤں سے ہاتھوں کے ناخن پر نیل پالش لگاتی ہے۔ پاؤں سے سگریٹ پیتی ہے، پاؤں سے ہی دانتوں کو برش کرتی ہے۔لیلانی کے کوچز نے اسے کہا کہ وہ سگریٹ نہ پیئے، شراب نہ پیئے اور اپنی غذا کا خیال رکھے۔ لیلانی سگریٹ اور شراب بھی پیتی ہے اور کھانا بھی اپنی مرضی کا ہی کھاتی ہے۔ کئی سالوں سے کرتب دکھانے کے باوجود لیلانی کبھی زخمی نہیں ہوئی۔لیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں اس کام میں سب سے زیادہ اس کے گھر والوں نے سپورٹ کیا ہے۔