ایک سیلفی نے کئی سوالات اٹھا دئیے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 3 جولائی 2015 20:49

ایک سیلفی نے کئی سوالات اٹھا دئیے

بروکلین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جولائی۔2015ء)نیویارک میں ایک سیاح نے بروکلین برج پر گو پرو سے سیلفی بنائی۔ اس سیلفی نے سیکورٹی کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ یہ تصویر ٹیننسی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ کارناوچ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں اسے سیلفی سٹک کی مدد سے اپنے گو پرو سے بروکلین برج پر چڑھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سیکورٹی ایکسپرٹ مانے گومز نے کہا ہے کہ یہ تصویر بروکلین برج پر سیکورٹی کے ناقص انتطامات کو ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اُن لوگوں کے لیے خطرہ ہے جو پل پر چل رہے ہوں یا گاڑی میں اسے پار کر رہے ہوں۔ ڈیوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پل پر چڑھ رہا تھا تو اسے کسی بھی پولیس والے یا دیگر شخص نے نہیں روکا۔اس نے بتایا کہ وہ بڑی آرام سے چلتا ہوا پل پر چڑھا اور اپنی تصویر بنا لی۔

ڈیوڈ نے کہا ہے کہ کوئی دوسرا اس کی طرح نہ کرے، کیونکہ یہ کوئی زیادہ اچھی حرکت نہیں تھی۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈیوڈ کی حرکت غیر قانونی تھی تاہم وہ اسے سیکورٹی کے خلا کے طور پر نہیں دیکھ رہے۔ ڈیوڈ کے تصویر لینے کے دوران اگر کوئی گشت پر مامور افسر وہاں آ جاتا تو اسے گرفتار بھی کیا جا سکتا تھا، جیسے دوسرے لوگ گرفتار کیے جاتے ہیں۔