وفاقی وزیر ریلوے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیں، آرمی کے4 افسران سمیت 14 فوجی جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے، نواب راشدعلی خان

جمعہ 3 جولائی 2015 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریڑی نواب راشدعلی خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیں، آرمی کے4 افسران سمیت 14 فوجی جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔وہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع حیدرآباد کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقر یب میں تعلقہ قاسم آباد کی باڈی کا بھی اعلان کیا گیا، اس موقع پر فقیر غلام نبی پرھیار ،فقیر فاروق راجڑ ،نیاز بھانجو،سیدظاہر شاہ،محمد اکرم راجڑ ، زاہد شاہ اور دیگر بھی موجود تھے، تقریب میں ٹر ین حادثے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

نواب راشد علی خان نے کہا کہ ٹرین کا حادثہ ریلوے کے انجنیٔرنگ ڈپارٹمنٹ کی غفلت کا نتیجہ ہے جس سے اتنی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں 1400 کے قریب ایسے پل ہیں جو اپنی عمر پوری کرچکے ہیں لیکن آج تک ان کی جگہ دوسرے پل نہیں بنے ہیں نہ ہی حکومت نے اس حساس معاملے پر کویٔ توجہ دی ہے جب کویٔ ایسا سانحہ رونما ہوتا ہے تو کچھ عرصے تک افسر شاہی بھاگ دوڑ کرتی ہے کیمٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں رپوٹیں تیار کی جاتی ہیں پھر تمام معاملہ سرد خانے کی نذر ہوجاتاہے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان اور مال کی محافظ ہوتی ہے اور یہ ذمہ داری حکومت وقت کی ہے کہ انگریزوں کے دور کے ریلوے کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائے اور ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے۔

متعلقہ عنوان :