سنی اتحاد کونسل نے صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا
ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں صاحبزادہ حامد رضا پر فائرنگ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں
جمعہ 3 جولائی 2015 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل نے صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر جمعہ کے اجتماعات میں صاحبزادہ حامد رضا پر فائرنگ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور علماء اہلسنّت نے خطبات جمعہ میں صاحبزادہ حامد رضا کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر اظہار خیال کیا جبکہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔
یوم احتجاج کے موقع پر سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے کیونکہ پنجاب حکومت نے صاحبزادہ حامد رضا کو ملنے والے دھمکیوں کے باوجود انہیں سیکیورٹی فراہم نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین سید جواد الحسن کاظمی نے واہ کینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے امن کا پرچار کرتے رہیں گے۔سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ اہلسنّت کے ہر فرد پر حملہ ہے۔بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔سنی اتحاد کونسل پنجاب کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی نے منڈی بہاؤ الدین میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں ۔پنجاب حکومت صاحبزادہ حامد رضا کی فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اکبر نقشبندی نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ یوم احتجاج کے موقع پر گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا، فیصل آباد میں صاحبزادہ حسن رضا ، پشاور میں مولانا فضل جمیل رضوی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مولانا عمران سیالوی، سمندری میں علامہ حامد سرفراز قادری ، چھانگا مانگا میں ارشد مصطفائی ، چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی نے اجتماعات سے خطاب کیا اور مظاہروں کی قیادت کی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.