حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے علاقائی صحافی بے شمار مسائل کا شکار ہیں‘آر یو جے

پنجاب بھر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے علاقائی صحافیو ں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور مثالی تنظیم سازی کی ہے،مقررین

جمعہ 3 جولائی 2015 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) علاقائی صحافیو ں کے مطالبہ کی منظور ی کے باوجود حکومت ان کے مطالبات پورے کر نے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے علاقائی صحافی بے شمار مسائل کا شکار ہیں ،صوبہ بھرمیں علاقائی صحافیو ں کے حقوق کا احتسال ہو رہا ہے ، پنجاب بھر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے علاقائی صحافیو ں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور مثالی تنظیم سازی کی ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر الحمرا ہال آرٹ کو نسل لاہور میں علاقائی صحافیو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

،مقررین میں صدر سی پی این ای مجیب الرحمن شامی ، معروف کالم نگارعطاالحق قاسمی ، صدر آر یو جے سید شفقت حسین گیلانی ،عابد حسین مغل ، سجاد حسین کھرل ، وزیر علی مہر ، جماعت اسلامی کے امیر العظیم ،عوامی تحریک کے قاضی فیض ودیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

علاقائی صحافیو ں کی نمائندہ تنظیم ریجنل یونین ٓف جرنلسٹس پنجاب کا تیسرے یوم تاسیس کی تقریب میں پنجاب بھر کے تمام چھوٹے اضلاع ،تحصیلوں اور قصبہ جات سے علاقائی صحافیو ں نے شرکت کی ،تقریب میں مہمانوں اور عہدیداران کو آریو جے سندھ کے راہنما وزیر علی مہر نے اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔

مقررین نے سینئرصحافی آصف نواز خاں کے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمہ اور سند ھ کے صحافی حاکم علی ابڑو کے اغوا کی شدید مذمت کی ،اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سند ھ سے دو ونو ں کے ساتھ ہو نے والی ذیادتی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ تقریب کے اختتام میں آر یوجے پنجاب کے سینئر نائب صدر سجاد حسین کھرل نے آر یو جے کو پورے پاکستان میں آرگنائز کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ہال نعروں سے گونج اٹھا۔ `