عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے ،تحر یک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا:محمو دالرشید
کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے۔اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی تحر یک انصاف نے بدتر ین دھاندلی کے خلاف جوڈیشنل کمیشن میں ثبوت بھی جمع کروائے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے ۔ وفود سے گفتگو
جمعہ 3 جولائی 2015 21:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ شفاف انتخابی نظام کے بغیر ملک میں حقیقی جمہو ریت ممکن نہیں ہوسکتی ‘عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے انکو ہر صورت انجام تک پہنچانا ہو گا ‘تحر یک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا اور عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری کو ہر صورت پوراکر یں گے ‘تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے ‘کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ عام انتخابات میں عوامی مینڈ یٹ پر ڈاکہ مار نے والے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں انکو ہر صورت آئین وقانون کے مطابق انکے انجام تک پہنچنا ہو گا اور تحر یک انصاف نے بدتر ین دھاندلی کے خلاف جوڈیشنل کمیشن میں ثبوت بھی جمع کروائے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے کیونکہ جب تک انتخابی عمل شفاف اور آزادنہ نہیں ہو گا اس وقت تک ہم کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.