کولمبیا، بگوٹا میں دو معمولی دھماکوں میں دس افراد زخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 21:09

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں دو معمولی دھماکوں کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ یہ بات حکام نے بتائی ۔فائر ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر کہا کہ پہلا دھماکہ بگوٹا کے اقتصادی دل میں شام 3 بجکر 45 منٹ (معیاری وقت 2045) پر ہوا جبکہ دوسرا اس کے کچھ لمحے بعد صنعتی علاقے میں ہوا۔زخمی ہونیوالے دس افراد میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے تاہم وزیر دفاع لوئیس کارلوس ویلیگاس نے دھماکوں کو دہشتگرانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق د ھماکہ کے باعث ارد گرد عمارت کے دروازوں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکہ بہت زور دار تھا۔ ایک باؤن سالہ گلی میں پھیری کرنے والے نے کہا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا اور صدر جیوآن میشوئل سنتوس نے دھماکوں کے باعث پیرو میں علاقائی سربراہی کانفرنس سے بھی واپسی اختیار کر لی ہے‘ یہ بات وزیر داخلہ جیوآن فیرنیندو کریسٹو نے بتائی۔وزیر داخلہ نے دھماکوں میں ملوث ملزمان بارے معلومات فراہم کرنیوالے کسی بھی شخص کو ایک سو ملین پیسوز (38000 ڈالر) بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :