اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نواجوان شہید

جمعہ 3 جولائی 2015 21:09

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) مغربی کنارے میں اپنے قافلے پر پتھراؤ کرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا‘ یہ بات فلسطینی طبی اور سیکیورٹی حکام نے بتائی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد کوسبا کو رملا کے جنوبی علاقے میں واقع کلینڈیا سیکیورٹی چوکی کے نزدیک اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر پتھراؤ کرنے کے بعد فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :