شاہ محمود قریشی کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کا علم نہیں: جہانگیر ترین

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 21:12

شاہ محمود قریشی کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کا علم نہیں: جہانگیر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہیں شاہ محمود قریشی کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کا علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کے حوالے سے انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ جہانگیر ترین کا "35 پنکچر" کے حوالے سے کہنا تھا کہ عارف علوی نے اس حوالے سے معافی مانگ کر غلطی کی۔ہمارے پاس یس حوالے سے اب بھی ثبوت موجود ہیں۔