ری پولنگ کے دروان سیکورٹی کے خصوسی انتظامات کئے گئے ہیں ،ڈی آئی جی بنوں

ووٹروں کو پر امن ماحول میں ووٹ پول کرنے کا موقع دیا جائیگا،کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،ری نمائندوں کو بریفنگ

جمعہ 3 جولائی 2015 21:19

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) ڈی آئی جی بنوں ریجن محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ری پولنگ کے دروان اس مرتبہ سیکورٹی کے خصوسی انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ووٹروں کو پر امن ماحول میں ووٹ پول کرنے کا موقع دیا جائیگا اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پورے ضلع بنوں میں الیکشن کی وجہ سے سپولیس نفری کم تھی اور ہر پولنگ سٹیشن پر دو پولیس اہلکار تعینات تھے لیکن اب چونکہ صرف چند تھانوں کی حدود میں ری پولنگ ہے تو ہر پولنگ سٹیشن پر 60پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور کوئی پولیس اہلکار پولنگ بوتھ کے اندر نہیں جائیگا بلکہ تمام کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے باہر ڈیوٹی دیں گے اور سینئر پولیس آفسران انچارج ہوں گے جن میں ایس ایچ او،انسپکٹر اور سب انسپکٹرلیول کے آفسران انچارج ہوں گے بم دسپوزل سکواڈ اور ہر تین پولنگ سٹیشنوں کیلئے ایک کیوآر ایف سکواڈ تعینات ہوگا پولنگ سٹیشنوں کے اطراف میں سیکورٹی زون بنائیں جائیں گے جسمین سرف ووٹرز کو داخلے کی اجزت ہوگی جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے اندر ووٹروں کو موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی پولیس اہلکار ہر پولنگ سٹیشن پر ویڈیوریکارڈنگ کریں گے جبکہ گنتی کے بعد بیلٹ بکس کلیکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر لیجانے کیلئے پولیس کے پاس ہر پولنگ سٹیشن پر چھ سے سات گاڑیاں موجود ہوں گی اور پولنگ سٹیشن سے 60پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی میں پولنگ بکس لیجائے جائیں گے جو کہ کانوائے کی صورت میں بیلٹ بکس لیجائیں گے یہ انتظامات پانچ جولائی کیلئے کئے گئے ہیں تاہم الیکشن مئوخر ہونے کی صورت میں آئندہ انتخابات کیلئے بھی یہی انتظامات ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :