بنوں میں ر ی پولینگ کے روز کسی کوانتخابی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، ایدیشنل ایس پی

ری پولنگ کے روز عوام کوسیکورٹی کی فراہمی اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے گئے

جمعہ 3 جولائی 2015 21:19

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) بنوں میں ری پولنگ کے روز عوام کوسیکورٹی کی فراہمی اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں تاہم اس روز کسی کو بھی انتخابی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کااظہار ایدیشنل ایس پی ریاض نے ٹاؤن شپ پولیس سٹیشن میں ری پولنگ کے حلقوں کے اُمیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع یس ڈی پی او صدر شاہجہان،ایس ایچ او محمدنور وزیر،ایس ایچ او بسیہ خیل عبدالمجید ،سب انسپکٹرعمران اسلم اوردیگر آفسران بھی موجود تھے اس موقع پر اُمیدواروں نے پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر درپیش مشکلات اور وہاں پر مسلح گروپوں کی کاروائی کے خدشہ سے آگاہ کیا جبکہ خواتین پولنگ سٹیشنوں پر جعلی ووٹوں کے استعمال ہونے جیسے مسائل پربھی بات چیت ہوئی ایڈیشنل ایس پی ریاض نے اُمیدواروں کویقین دہانی کرائی کہ پولیس انتخابی عمل کوپرامن بنانے کیلئے مکمل منصوبہ بندی کرچکی ہے اس بار پولنگ سٹیشنوں پرصرف دو یا تین اہلکار نہیں ہونگے بلکہ پولنگ سٹیشنوں کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی اگر کوئی پرامن انتخابی عمل کونقصان پہنچائے گا تو اُن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :