سیالکوٹ،دس روپیہ کے نئے کرنسی نوٹ کا پیکٹ 300 سے500روپے بلیک میں فروخت ہونے لگا

یہ عمل شہریوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے،خواجہ طارق محمود بٹ

جمعہ 3 جولائی 2015 21:27

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)دس روپیہ کے نئے کرنسی نوٹ کا پیکٹ دکاندار300روپے سے500روپے بلیک میں فروخت کررہے ہیں جو کہ شہریوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی انجمن صارفین کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اور نیم سرکاری بینک صارفین کو نئے کرنسی نوٹ نہیں دے رہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی نئے کرنسی نوٹوں کا حصول دیوانے کا خواب لگتا ہے کیونکہ سارا سارا دن ایجنٹ حضرات نئے نوٹوں کے حصول کے لئے قطاروں میں کھڑے ہو کر عام صارف کے لئے نئے کرنسی نوٹوں کا حصول مشکل بنا دیتے ہیں جبکہ کچھ ایجنٹ نئے کرنسی نوٹ وہی بلیک فروخت کرکے دوبارہ قطاروں میں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے گورنر سٹیٹ بنک سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔`