اسلام آباد ، غیر ملکی نے کاروبار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ کرلئے، سیکیورٹی گارڈ مالک کے لاکھوں روپے لے کر غائب

جمعہ 3 جولائی 2015 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) غیر ملکی نے کاروبار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ کرلئے، سیکیورٹی گارڈ مالک کے 2 لاکھ روپے لے کر غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروباری جھانسہ دے کر غیر ملکی نے پانچ لاکھ روپے ہڑپ کرلئے، ملزم کینمیاؤ فہینز نے سبز باغ دیکھا کر رقم لی اب ملزم رقم واپس نہیں کر رہا ہے، کوہسار پولیس نے سیف اﷲ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون کن میں محمد منہاس ہاشم نے بتایا کہ میں نے گھر میں سیکیورٹی گارڈ محمد اسحاق کو رکھا تھا جس کی میں نے بینک سے رقم دو لاکھ دس ہزار روپے کیلئے بھیجا ملزم بینک سے رقم لے کر غائب ہوگیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :