دریائے جہلم پر سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آزمائشی مشق کا انعقاد

جمعہ 3 جولائی 2015 21:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایت پر دریائے جہلم پر سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آزمائشی مشق کا انعقاد کیا گیا،جس میں جہلم ، راولپنڈی ، چکوال اور گجرات کی ٹیموں نے حصہ لیا، ڈائریکٹر جنرل نے خود تمام مشق کا جائزہ لیا اور اس کے اندر جو بھی کمی محسوس کی ان کو وضاحت کے ساتھ تمام سٹاف کے ساتھ سمجھایااورکہا کہ ہمارے پاس 2876پر مشتمل تربیت یافتہ کمیو نٹی رسپانس ٹیم موجود ہے۔ ان کی ٹیموں کو بھی ان مشقوں میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :