پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، پارٹی چیئرمین نے استعفیٰ منظور نہیں کیا،فردوس عاشق اعوان
پیپلز پارٹی میں صرف سندھ حکومت کو بچانے کی سیاست کی جارہی ہے، (ن) لیگ کے مظالم کیخلاف محمد بن قاسم تلاش کرنے سندھ آئی ہوں،پریس کانفرنس
جمعہ 3 جولائی 2015 21:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے، میں پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہی ہوں۔ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی ذیلی تنظیم نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی میں صرف سندھ حکومت کو بچانے کی سیاست کی جارہی ہے۔ (ن) لیگ کے مظالم کے خلاف محمد بن قاسم تلاش کرنے سندھ آئی ہوں۔ پیپلز پارٹی کو بچانا ہے تو ایک ہفتے تک پارٹی میں ہفتہ صفائی مہم چلانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.