ڈیرہ مراد جمالی، بجلی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر نو اہلکار معطل

درجنوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے کیسکو اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی، نصیرآباد میں کیسکو کے لائن مین عبدالطیف عمرانی اور عبدالغنی کو مکمل حفاظتی سامان رکھنے پر نمبر ون قرار دے دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 22:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) نصیرآباد جعفرآباد میں کسیکو عملہ کی جانب سے بجلی کے کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر نو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا درجنوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے کیسکو اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی جبکہ نصیرآباد میں کیسکو کے لائن مین عبدالطیف عمرانی اور عبدالغنی کو مکمل حفاظتی سامان رکھنے پر نمبر ون قرار دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایکس ای این کیسکو نصیرآباد شاہد رحیم زہری نے اچانک نصیرآباد جعفرآباد کے کیسکو کے لائن مینوں لائن سمیت دیگر تیکنیکل اسٹاف کا بجلی کے کام کرنے کے دوران حفاظتی سامان کا معائنہ کیا گیا تو کیسکو کے لائن مینوں اور دیگر اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی نصیرآباد میں حفاظتی سامان کی عدم دستیابی پر تین لائن مین اور جعفرآباد میں چھ لائن مینوں کو معطل جبکہ درجنوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے گئے متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز کو حفاظتی اقدامات پر مکمل پابندی کرانے کی سختی سے ہدایت کی گئی جبکہ نصیرآباد میں کیسکو کے لائن مین عبدالطیف عمرانی اور عبدالغنی کے پاس مکمل حفاظتی سامان موجود ہونے پر نمبر ون قرار دے دیا گیا اس موقع پر کیسکو کے عملہ سے خطاب کرتے ہوئے ایکس ای این کیسکو نصیرآباد شاہد رحیم زہری نے کہاکہ کیسکو کی جان کی حفاظت سب سے پہلے ہے کام کے دوران لاپرواہی پرتنے کی وجہ سے کسی قسم کا بھی حادثہ رونما ہو سکا ہے اس لیئے ضروری ہے کہ تیکنیکل اسٹاف کام کے دوران اپنے پاس مکمل حفاظتی سامان کے ساتھ کام کریں حفاظتی سامان کی پاسداری کرنے والے عملہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری سب ڈویژن کے آفیسران پر عائد ہوگی ۔

`

متعلقہ عنوان :