Live Updates

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں عمران خان کی ایک قریبی خاتون رہنما سے رابطہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 22:08

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں عمران خان کی ایک قریبی خاتون رہنما ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں عمران خان کی ایک قریبی خاتون رہنما سے رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئیر رہنما فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں عمران خان کی قریبی ایک خاتون رہنما سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تحریک انصاف کی خاتون رہنما سے رابطہ پیپلز پارٹی کی نائب صدارت سے استعفی دیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماوَں میں رابطہ ہوتا رہتا ہے۔ یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے آج پیپلز پارٹی سے استعفی دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اس سے قبل پی ٹی آئی کے اہم رہنماوَں سے متعدد رابطے کر چکی ہیں، حال ہی میں عمران خان کی قریبی خاتون رہنما سے رابطہ کے بعد انہوں نے اپنا استعفی بهجوا دیا ہے.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات