بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے کامیاب ہوگی،چودھری رفعت ایڈووکیٹ

عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہونا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،مسلم لیگی رہنما

جمعہ 3 جولائی 2015 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ترقی اور خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور اس کے قائدین میاں برادران وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اورعوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں-انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی اور عوامی خدمت کے شعبہ میں مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی-جاری بیان میں چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ 31سال بعد وفاقی دارلحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے عوام کے بنیادی مسائل کا زالہ ہوسکے گا،ہماری سیاست کا محور غریب عوام کی فلاح و بہبود ہے عوام و مایوس نہیں کریں گے،بلدیاتی انتخاب میں کامیابی کے بعد عوامی خدمت کے منشورپر عمل پیرا ہونا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی جمہوریت کا بنیادی عنصر ہے،بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے عوام مسلم لیگ(ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے- مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے بعد وفاقی دارلحکومت کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک انقلاب آئے گا جس سے دیہی علاقوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی- اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ہوئے ایک زماہ بیت گیا ہے۔

`