Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے رپورٹ آجائیگی تو عمران کی اننگز ختمر ہماری شروع ہوجائیگی، پرویز رشید

عمران فاروق قتل کیس سے متعلق سکاٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹ کی پیش رفت پر مبارکباد دیتا ہوں پیپلز پارٹی چھوڑ کے تحریک انصاف میں شامل کرکے اپنے لئے نیا علی بابا کی تلاش میں ہیں،تقریب سے خطاب

جمعہ 3 جولائی 2015 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں رپورٹ آجائے گی تو عمران خان کی اننگز ختم اور ہماری شروع ہوجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں فیض الاسلام کے زیراہتمام یتیموں کے دن کے انعقاد سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے 35پنکچر کے نہیں ان کی سارے بیان سیاسی تھے جوڈیشل کمیشن کے انتظار کریں جب رپورٹ آجائے گی تو عمران خان کی اننگز ختم ہوجائے گی اور ہماری شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے متعلق سکاٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹ کی پیش رفت پر مبارکباد دیتا ہوں پیپلز پارٹی چھوڑ کے تحریک انصاف میں شامل کرکے اپنے لئے نیا علی بابا کی تلاش میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تعلیمی اداروں کی مالی معاونت کرنی چاہیے جس تعلیمی اداروں میں مذہبی یکجہتی محبت اور پاکستان سے محبت کا درس ہو ان تعلیمی اداروں میں اپنا پیسہ دینے سے گریز کریں جہاں بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے خود کش جیکٹس اورنفرت کا پیغام دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے بچے ہیں ساراپاکستان آپ کے پاس ہے پاکستان سے محبت کرنیوالے اداروں کے ساتھ محبت کرنی چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :