انشاء اﷲ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار کامیاب ہونگے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 3 جولائی 2015 22:24

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) انشاء اﷲ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار کامیاب ہونگے حلقہNA107 میں چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی قیادت میں تاریخ ساز رزلٹ ہوگا کھاریاں شہر میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی عیدالفطر کے بعد طے کیے گئے لائحہ عمل پر کام شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر6مسلم لیگ ن چوہدری اﷲ یارچاڑ نے کیا انہوں نے کہا کہ کا رکردگی کی بناء پر عوام سے ووٹ حاصل کریں گے جتنے کام موجودہ عوامی نمائندوںMNAچوہدری عابدرضا اورMPAچوہدری شبیر کوٹلہ نے کروائے ہیں سابقہ تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی انشاء اﷲ ہم بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کریں گے۔