پاکستان میں معاشی بحران کے خطرات کافی حدتک ٹل گئے ہیں،چیلنجوں کے باوجودپاکستان میں معاشی بہتری آرہی ہے،موجودہ حکومت نے نئے قرضہ پروگرام کے تقریباًتمام اہداف حاصل کرلیے ، ٹیکس نظام میں کافی بہتری کی گنجائش موجودہے ،آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی صورتحال بارے رپورٹ

جمعہ 3 جولائی 2015 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان میں معاشی بحران کے خطرات کافی حدتک ٹل گئے ہیں،چیلنجوں کے باوجودپاکستان میں معاشی بہتری آرہی ہے،موجودہ حکومت نے نئے قرضہ پروگرام کے تقریباًتمام اہداف حاصل کرلیے جبکہ ٹیکس ریونیوکاہدف حاصل کرنے میں تھوڑے فرق کے ساتھ ناکام ہوئی، ٹیکس نظام میں کافی بہتری کی گنجائش موجودہے اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کوخودمختاربنانے کی ضرورت ہے۔

جمعہ کے روزپاکستان بارے جاری رپورٹ میں بین الاقوامی مانیٹری فنڈنے کہاکہ پاکستانی معیشت میں سیاسی، سیکیورٹی وقانونی چیلنجوں کے باوجودبہتری آرہی ہے جبکہ اس بہتری کودیرپابنانے کی ضرورت ہے۔ بالخصوص ٹیکس نظام کوبہترکیاجائے جسمیں کافی گنجائش موجودہے جبکہ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوخودمختارادارہ بنانے کی ضرورت ہے اوراس کیلئے قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستانی حکومت نے نئے قرضہ پروگرام کے تقریباًتمام اہداف حاصل کرلے ہیں جبکہ مالی سال2015-16کے بجٹ میں کی گئی مالیاتی ردوبدل قابل اطمینان ہیں۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ اصلاحات کی بدولت پاکستان میں معاشی بحران کے خطرات کافی حدتک کم ہوگئے ہیں اورپاکستان کابینکاری نظام کافی مضبوط ہے۔ البتہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت ٹیکس وصولیوں کاہدف معمولی فرق سے حاصل نہیں کرسکی۔

متعلقہ عنوان :