چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، چینی کا وافر سٹا ک موجود ہے ، یہ اگلے سال کی ابتدا تک ملکی ضروریا ت کیلئے کافی ہے
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرکاچینی کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 22:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرنے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ملک میں چینی کا وافر سٹا ک موجود ہے جو اگلے سال کی ابتدا تک ملکی ضروریا ت کیلئے کافی ہے، جمعہ کووہ یہاں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پرچینی کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ چینی کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے نزدیکی رابطے میں ہیں جبکہ چینی کی مارکیٹ میں ترسیل میں تیزی آنے سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔اجلاس میں وزارت تجارت، وزارت صنعت وپیداواراورپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران چینی کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کیلئے قطعاًقابل قبول نہیں،صارفین کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے تحت روز مرہ استعما ل کی اشیا کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نما ئندے نے بتا یا کہ ملک میں چینی کا 3.8ملین ٹن کا اسٹاک موجود ہے اور ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ملک کے طول و عر ض میں چینی کی ترسیل میں بہتری لانے کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنز سے مذاکرات اگلے ہفتے منعقد کئے جائیں گےمزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.