لیبیا، امریکی ڈرون حملے میں اسامہ بن لادن کاقریبی ساتھی ہلاک،امریکی اخبار کا دعویٰ

جمعہ 3 جولائی 2015 22:39

لیبیا، امریکی ڈرون حملے میں اسامہ بن لادن کاقریبی ساتھی ہلاک،امریکی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) لیبیامیں پچھلے ماہ ڈرون حملے میں القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کاقریبی ساتھی ہلاک ہوگیا۔امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جون کے وسط میں امریکی ڈرون حملے میں القائدہ رہنما سیف اﷲ بن حسین المعروف ابوایازہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

سیف اﷲ بن حسین کانام مطلوب عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔سیف اﷲ بن حسین افغانستان میں 2001کے دوران احمد شاہ مسعود کے قتل میں بھی ملوث تھا۔تیونس کے حکام نے بھی انصارالشریعہ گروپ کے ایک رہنما پر2013 میں دو سیکولر تیونس کے سیاستدانوں کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔سیف اﷲ بن حسین کا نام مطلوب عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :