شیخوپورہ ،لاہور روڈ پر پولیس مقابلے میں تین ڈاکومارے گئے ، دو فرار
جمعہ 3 جولائی 2015 22:45
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) شیخوپورہ لاہور روڈ پر پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
قلعہ ستار شاہ کے قریب بستی نبی پور کے قریب ڈاکو گھات لگائے بیٹھے تھے کہ پٹرولنگ پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ڈاکؤوں کوہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہو ا۔ پولیس کا کہنا ہے مفرور ملزموں کا تعاقب جاری ہے جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.