بھارتی وزیراعظم نے والدین سے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرنے کی اپیل کردی

جمعہ 3 جولائی 2015 22:50

بھارتی وزیراعظم نے والدین سے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے والدین سے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر کو شیئر کرنے کی اپیل کردی تاکہ بھارت میں لڑکوں اور لڑکیوں کی آبادی میں عدم توازن پر قابو پایا جاسکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کے شوقین بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ماہانہ ریڈیو خطاب کے دوران مردوں کی بالادست ملک میں صنفی مساوت کو فروغ دینے کے خطاب کے بعد سے سلیفی ودڈاٹرکی اپیل بھارت میں ٹوئٹر پر خوب چھائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نریندرا مودی نے ریڈیو خطاب کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں آپ سب پر زور دیتا ہے کہ سلفیی ود ڈاٹرشیئر کریں۔انہوں نے ہریانہ کے ایک گاؤں کے سربراہ کو اس خیال کا کریڈٹ دیا، خیال رہے کہ یہ وہ ریاست ہے جہاں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی شرح پیدائش بہت کم ہے۔حکومتی وزراء ، کاروباری رہنماؤں بشمول صنعتکار نوین جندال کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے تعلق رکھنے والے اسٹارز جیسے کرکٹ آئیکون سچن ٹنڈولکر نے اپنی بیٹی سارا کے ہمراہ تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔مودی کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد 13 ملین کے لگ بھگ ہے اور وہ اکثر سوشل میڈیا کو اپنے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔