چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ قادر بخش رند عہدے سے فارغ، ذاکر شاہ نئے چیئرمین تعینات، عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 3 جولائی 2015 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سندھ حکومت نے چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ قادر بخش رند کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ قادر بخش رند کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹادیا ہے جبکہ سید ذاکر شاہ کو نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔ ذاکر شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔