تیسرا ٹیسٹ،تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جولائی 2015 11:54

تیسرا ٹیسٹ،تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پالی کیلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب 37سالہ بلے باز نے اپنا دوسرا رن مکمل کیا تو اس کے ساتھ ہی وہ سری لنکا میں 1000رنز مکمل کر نے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے دوسرے غیر ملکی بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

وہ اب تک آئی لینڈ کے خلاف انہی کے میدانوں پر 17ٹیسٹ میچز میں 38.50کی اوسط سے 1001رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 2سنچریاں اور 5نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یونس خان سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر 1155رنز کے ساتھ سری لنکا میں ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے مہمان بیٹسمین تھے۔