ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:33

ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان، تھائی لینڈ، برونائی، جاپان، کوریا، تائیوان، ملائشیا، سنگا پور، ہانگ کانگ، مالدیپ، بھارت، برونائی اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مطابق ایشین چمپئن شپ میں دس رکنی قومی خواتین ٹیم شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 18خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں کے مطابق ٹیم کو ایشین چمپئن شپ کے انعقاد سے قبل بھرپور ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور ان صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔

ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی