14 اگست کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:34

14 اگست کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں نیٹ بال کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)جشن آزادی کے موقع پر14 اگست کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر مرد اور خواتین ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، واہ کینٹ، اسلام آباد، حیدرآباد اور فیصل آباد میں ہونگے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔