یاسر شاہ کی شکل میں میچ ونر کی خدمات حاصل ہونا پاکستان کی خوش قسمتی مشتاق احمد

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:37

یاسر شاہ کی شکل میں میچ ونر کی خدمات حاصل ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ..

پالے کیلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)پاکستان سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد لیگ سپنر یاسر شاہ کی شاندار کارکردگی پر پھولے نہیں سما رہے، مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پیسرز نے نئی گیند کا فائدہ نہیں اٹھایا، لیگ اسپنر آغاز میں ہی چھاگئے، میچ ونر کی خدمات حاصل ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ہے۔

(جاری ہے)

پالے کیلی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ ہمارے پیسرز نئی گیند کا درست استعمال نہیں کرسکے لیکن یاسر شاہ نے آغاز میں ہی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے کا موقع فراہم کیا، لیگ اسپنر اسی طرح پرفارم کرتے رہے تو پاکستان کے حق میں بہت بہتر ہوگا، انھوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں یاسرکا سامنااور بھی مشکل ہوجائے گا۔

ایک میچ ونر کی خدمات حاصل ہونا ہمارے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔