بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:38

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بی سی بی الیون کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلہ ٹائیگرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔