بھارتی پروڈیوسر رام گوپال ورما کو ویرپن مل گیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:34

بھارتی پروڈیوسر رام گوپال ورما کو ویرپن مل گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ فلم پروڈیوسر اور ہدایتکار رام گوپال ورما کو اپنی فلم کے لئے ویرپن مل گیا، رام گوپال بھارت کے مشہور زمانہ ڈاکو ویرپن کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں، اس فلم کے لئے انہیں ویرپن کے منفرد کرردار کے لئے کسی اداکاری کی تلاش تھی، انہیں سندیپ بھردواج کی صورت میں یہ اداکار ملا ہے۔ رام گوپال ورما ان دنوں کرناٹک کے دور دراز جنگلوں میں اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کا نام کلنگ ویرپن رکھا گیا ہے، اس میں ویرپن کی زندگی کے آخری دنوں کو فلمایا گیا ہے۔ ویرپن کو 2004 میں ایک پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ ویرپن کے کردار کے حوالے سے رام گوپال ورما نے بتایا کہ انہیں یہ فنکار ڈھونڈنے میں زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنے کاسٹنگ ڈائریکٹر کو اس کام پر لگایا اور اس نے جو پہلا فنکار ان کے سامنے پیش کیا وہ سندیپ بھردواج تھے۔ اس کے بعد باقی کام میک اپ آرٹسٹ نے کر دکھایا اور فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی۔