برطانیہ سے لاپتہ 12 افراد پر مشتمل خاندان دولت اسلامیہ میں شامل

ہم اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کررہے ہیں ، ہمیں اغواء اور جبری طور پر تنظیم میں شمولیت ظاہر کرنا توہین آمیز ہے ،خاندان کے افراد کا بیان

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:58

برطانیہ سے لاپتہ 12 افراد پر مشتمل خاندان دولت اسلامیہ میں شامل

لوٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) برطانیہ سے لاپتہ ہونے والے 12 افراد پر مشتمل برطانوی خاندان شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شامل ہوگیا ہے۔خاندان سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ’پہلے سے زیادہ محفوظ‘ محسوس کر رہے ہیں۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ایک رکن کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ خاندان کے اغوا اور جبری طور پر تنظیم میں شمولیت ظاہر کرنا ’توہین آمیز‘ ہے۔

بیان کے مطابق تمام مسلمانوں کو ’اللہ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے‘ تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے لندن کے نزدیکی شہر لوٹن کا ایک مسلمان خاندان 17 مئی سے لاپتہ ہے۔اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ لاپتہ خاندان شام گیا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد ذرائع سے نام نہاد دولت اسلامیہ کے رکن کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کی تصدیق نہیں سکی ہے لیکن بیان کے ساتھ لاپتہ خاندان کے ایک فرد محمد عبدالمنان کی دو تصاویر بھی ہیں۔

دولت اسلامیہ کے ساتھ لڑنے والے برطانوی کی جانب سے بی بی سی کو ملنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خاندان ایک ایسی سرزمین میں داخل ہوا ہے، جو ’کرپشن اور ظلم و جبر‘ سے پاک ہے اور وہ کسی فردِ واحد کے کہنے پر نہیں بلکہ مسلمانوں کے ’خلیفہ‘ کے حکم پر شامل ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری حفاظت کے بارے میں پریشان ہونے والوں کو میں ہم یہی پیغام دیں گے کہ وہ مطمئن رہیں اور ہم اپنے آپ کو پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ تصور کر رہے ہیں۔‘ہم تمام مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ وہ خلیفہ کی اطاعت کریں اور اپنی ریاست میں شامل ہوں جہاں آپ کو زندگی اور آخرت میں بھی عزت ملیگی۔

متعلقہ عنوان :