امریکی ڈاکٹر یا قصائی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 4 جولائی 2015 20:00

امریکی ڈاکٹر یا قصائی

جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جولائی۔2015ء)جیمز کرو یہ دیکھ کر خوفزدہ اور حیران رہ گیا کہ دانتوں کے ڈاکٹر نے دانت نکالتے ہوئے اس کی 7 سالہ بیٹی الزبتھ کو رسیوں میں جکڑ کر انسانی جسامت کے بیگ میں ڈالا ہوا ہے۔ جیمز نے جارجیا، امریکا کے ایک دانتوں کے ہسپتال کے آپریشن روم سے باہر اپنی بیٹی کی چیخوں کی آواز سنی تو اس سے رہا نہیں گیا۔

(جاری ہے)

جب جیمز نے استقبالیہ پر اپنی بیٹی کو دیکھنے کے لیے آپریشن تھیٹر میں جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے انکار کر دیا۔ اس پر جیمز بغیر اجازت ہی اندر گھس گیا۔اندر جا کر اس نے دیکھا کہ الزبتھ رسیوں میں جکڑی، انسانی سائز کے بیگ میں بند بورڈ پر لیٹی ہوئی چیخ رہی ہے۔ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کا استعمال والدین کی رضامندی سے کیا جاتا ہے۔ اس پر الزبتھ کہ والدین نے کہا کہ انہیں یہ اندازہ نہیں کہ وہ الزبتھ کو باندھ بھی دیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے اس طرح بچوں کو باندھنے سے بچوں پر برے نفسیاتی اثرات پڑتے ہیںَ۔