پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کسی بھی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے ، دونوں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں،ڈاکٹر قادر مگسی

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:35

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کسی بھی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے ، دونوں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں،ڈاکٹر قادر مگسی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بدین میں ایس ٹی پی کارکن رسول بخش چانگ کے والد امید علی چانگ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کا نام نشان مٹادیا ہے، انہوں نے کہا کہ کئی سینئر لوگ پی پی کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کے دھشت گرد پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد کراتی رہی ہے اس لیئے ان دونوں تنظیموں پر پابندی لگادینی چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پاس سیاسی وار کرنے کے بہترین مواقع موجود تھے لیکن ان کی حکمت عملی غلط تھی، ڈاکٹر قادر مگسی نے رینجرس کی جانب سے کرپٹ کاموروں کے خلاف کاروائی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا عمل ہے جس سے سندھ کے اندر کرپش کے خاتمے میں مدد ملے گی۔