بھارت اور نیوزی لینڈ ویمنز کے درمیان چوتھا ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا

اتوار 5 جولائی 2015 12:49

بھارت اور نیوزی لینڈ ویمنز کے درمیان چوتھا ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ (کل) پیر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں بلیک کیپس نے بالترتیب تین اور چھ وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :