سرفرازاحمد 10 مجموعی نصف سنچریاں بنانیوالے چوتھے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

اتوار 5 جولائی 2015 15:07

سرفرازاحمد 10 مجموعی نصف سنچریاں بنانیوالے چوتھے پاکستانی وکٹ کیپر ..

پالی کیلے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ایک اور نصف سنچری بنا کر ٹیسٹ میچوں میں 10 ففٹی پلس اننگز کھیلنے والے چوتھے ملکی کیپر بن گئے ہیں، انہیں سب سے بہتر اوسط کے ساتھ رنز بنانے کا اضافی اعزاز بھیحاصل ہے۔

(جاری ہے)

ان سے قبل کامران اکمل اور معین خان نے18،18مرتبہ اورامتیاز احمد نے 14 مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔