فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2015 ، انگلینڈ نے جرمنی کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

اتوار 5 جولائی 2015 16:25

فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2015 ، انگلینڈ نے جرمنی کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل ..

ایڈمونٹن۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) انگلینڈ نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2015 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، ایڈمونٹن میں کھیلے گئے پوزیشن میچ میں انگلش ٹیم نے جرمنی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول فارا ولیمز نے ایکسٹرا ٹائم میں پنلٹی پر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ سٹیڈیم، ایڈمونٹن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ ویمنز نے جرمنی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا۔

مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی، میچ کا فیصلہ ایکسٹرا ٹائم میں ہوا جب 108 ویں منٹ میں انگلینڈ کو پنلٹی ملی جس پر فارا ولیمز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلا دی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی یہ تاریخ میں پہلی بار جرمنی کے خلاف فتح ہے۔

متعلقہ عنوان :