وفاقی تعلیمی بورڈ نے غلطی تسلیم کر لی، آرمی پبلک سکول کے تمام طلبہ پاس کر دیئے
فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 20:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء)وفاقی تعلیمی بورڈ نے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے آرمی پبلک سکول کے پینتیس بچے میٹرک امتحان میں فیل کر دئیے۔ دنیا نیوز کی خبر پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے تمام بچوں کو پاس کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری اسلام آباد نے آرمی پبلک سکول کے سانحے میں زخمی ہونے والے 35 طلبہ کو پریکٹیکل میں غیر حاضر ہونے پر فیل کر دیا۔
اپنی فریاد لے کر دنیا نیوز پشاور کے آفس آنے والے اے پی ایس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ 25 اپریل کو عمرہ پر جانے کی وجہ سے ان کے پریکٹیکل مقررہ تاریخ سے پہلے ہی لے لئے گئے تھے لیکن گزشتہ روز آنے والے رزلٹ میں 35 میں سے اکثر طلبہ کو ایک، کسی کو دو اور کسی کو تینوں میں ہی غیر حاضر ظاہر کیا گیا۔(جاری ہے)
طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخمی طلبہ کو اضافی نمبر بھی دیئے جائیں گے لیکن اضافی نمبر تو ایک طرف نہیں پریکٹیکل سے غیر حاضر ہی کر دیا گیا۔
طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ اگر ان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ تاہم دنیا نیوز کی خبر پر وفاقی تعلیمی بورڈ کے حکام کو ہوش آ گیا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے تمام بچوں کو پاس کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.