امریکا نے جاپان کو ہرا کر تیسری بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیت لیا

پیر 6 جولائی 2015 11:51

امریکا نے جاپان کو ہرا کر تیسری بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیت لیا

وینکوور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء) امریکا نے دفاعی چیمپیئن جاپان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ خواتین فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ وینکورو کے بی سی پیلس سٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکا نے جاپان کو 2-5 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے کارلی لائڈ ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی فٹبالر بنی، انھوں نے پہلا گول میچ کے تیسرے منٹ ،دوسرا گول 5ویں اور تیسرا گول 19ویں منٹ میں کیا۔

لورین ہالیڈے اور ٹابن ہیتھ نے بھی 1،1 گول کر کے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا ۔ جاپان کی جانب ایک گول یوکی اوگی نے کیا جب کہ دوسرا گول امریکی دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ہوا ۔ واضح رہے کہ 2011ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں جاپان نے امریکا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر ٹاٹئل اپنے نام کیا تھا جب کہ اس سے قبل امریکی خواتین ٹیم 1991ء اور 1999ء کا ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔