کار حادثہ، ہیما مالنی کا ہلاک بچی کے خاندان کو معاوضہ دینے کا اعلان

پیر 6 جولائی 2015 11:56

کار حادثہ، ہیما مالنی کا ہلاک بچی کے خاندان کو معاوضہ دینے کا اعلان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)بھارتی وزیر ہیما مالنی نے اپنی کار کی ٹکر سے ہلاک ہو نے والی بچی کے خاندان والوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیما مالنی کی بیٹی اداکار ہ ایشا دیول کاکہنا ہے کہ ان کی ماں کار حادثے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کو تیار ہیں،ایشا کا کہنا ہے کہ ہیما مالنی نے یہ وزیر ہونے کے ناطے نہیں کیا، بلکہ ایک شہری کی حیثیت سے کیا۔ ہیما مالنی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تین روز قبل بھارتی وزیر کی کار کی اور دوسری گاڑی کے درمیان ٹکر سے 1 بچی ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ ہیما مالنی بھی حادثے میں زخمی ہو گئیں تھیں۔