کامیڈی فلم ” ویلکم “ کے سیکوئل” ویلکم بیک “ کا پوسٹر ریلیز

پیر 6 جولائی 2015 12:06

کامیڈی فلم ” ویلکم “ کے سیکوئل” ویلکم بیک “ کا پوسٹر ریلیز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ” ویلکم “ کے سیکوئل” ویلکم بیک “ کا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا۔ نئی فلم میں جان ابراہم مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف اور اکشے کمار کی 2007 کی ہٹ فلم ویلکم کا سیکوئل ویلکم بیک ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ فلم میں اکشے کمار کی جگہ جان ابراہم جلوہ گر ہوں گے جبکہ شروتی ہاسن نے کترینہ کیف کی جگہ لی ہے۔ ویلکم بیک کے پوسٹر میں انیل کپور، نانا پاٹیکر اور پاریش راول بھی نظر آرہے ہیں۔ کامیڈی فلم چار ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :