سائنس فکشن فلم”جراسک ورلڈ“ کا باکس آفس پر راج برقرار

پیر 6 جولائی 2015 12:22

سائنس فکشن فلم”جراسک ورلڈ“ کا باکس آفس پر راج برقرار

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”جراسک ورلڈ“ ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی 3 کروڑ9 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔دیوقامت ڈائناسارز پر مبنی فلم جراسک ورلڈ کا باکس آفس پر تاحال راج برقرار ہے۔

(جاری ہے)

فلم 12 جون کو ریلیز کی گئی اور اب چوتھے ہفتے میں 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ فلم 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے امریکی تاریخ کی چوتھی بڑی فلم بن چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر اینی میٹڈ فلم انسائیڈ آوٴٹ رہی۔ فلم نے رواں ہفتے 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمائے۔ تیسرے نمبر پر فلم ٹرمینیٹرجینسز رہی جس نے 2 کروڑ ڈالرسے زائد کا بزنس کیا۔