جرمنی میں رمضان المبارک کے موقع پر تمام بڑے شاپنگ سٹورز میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں خصوصی رعایت

پیر 6 جولائی 2015 12:38

جرمنی میں رمضان المبارک کے موقع پر تمام بڑے شاپنگ سٹورز میں اشیائے ..

برلن۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جرمنی میں رمضان المبارک کے موقع پر تمام بڑے شاپنگ سٹورز پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں خصوصی رعایت دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت برلن سمیت فرینکفرٹ اور دوسرے شہروں میں مسلمانوں کے ماہ صیام کے موقع پر تمام سٹورز پر خصوصی رعایت دیدی گئی ہے۔ کرسمس کی طرز پر دی جانے والی خصوصی رعایت آٹا ‘ چینی ‘ دالوں ‘ کجھوروں اور تمام کھانے پینے کی اشیاء پر دی گئی ہے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے قریب اس رعایت کو مزید بڑھا دیا جائے گا۔ مسلم کمیونٹی کے افراد کا کہنا ہے کہ اس رعایت سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :