خیر پور میں کار اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے

پیر 6 جولائی 2015 13:09

خیر پور۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) خیر پور کے علاقے میں کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح خیر پور کے نواحی علاقے رانی پور میں کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو گمبٹ اسپتال جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی جی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کار نواب شاہ سے سکھر جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :