سابق ہاکی کپتان اولمپیئن منظور جونیئر کا فیڈریشن کے اعلی حکام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 6 جولائی 2015 13:35

سابق ہاکی کپتان اولمپیئن منظور جونیئر کا فیڈریشن کے اعلی حکام کیخلاف ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن منظور احمد جونیئر نے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد فیڈریشن کے اعلی حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں 56سالہ منظور جونیئر کا کہنا تھا کہ 4 کا ٹولہ گزشتہ 8سال سے ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہے اور اگر قومی ٹیم کے ورلڈ کپ 2014ء سے باہر ہونے پر کارروائی کی جاتی تو آج ہمیں اپنے قومی کھیل کی تاریخ کا سیاہ ترین دن نہ دیکھنا پڑتا۔

منظور جونیئر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجود صدر اختر رسول، سابق صدر قاسم ضیاء،موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد اور سابق سیکریٹری آصف باجوہ کا احتساب ہونا چاہیئے، سابق اولمپیئن کے مطابق قومی کھیل میں خراب کاکردگی پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نوٹس لیے جانے پر ان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔